ابنا: فارس نیوز کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے بوشہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ محمود ظفر نے ایسنا نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر چار بج کر بائيس منٹ پر بوشہر کے علاقے کاکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت چھے اعشاریہ ایک ریکٹر تھی۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر دشتی کے ایڈمنسٹریٹر نے کہا ہے کہ قریبی شہر شنبہ میں وسیع پیمانے پر تباہی مچی ہے اور اس شہر سے ایک سو زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گيا ہے۔
سید علی ہاشمی نے کہا زلزلے کےبعد شہر شنبہ میں کرائسس مینجمینٹ سنٹر قائم کردیا گيا ہے اور قریبی شہروں دیر، جم اور تنگستان سے امدادی کارکنوں کی درخواست کی گئي ہے۔ انہوں نے زلزلہ زدہ افراد کی مدد کے لئے ہیلی کاپٹر کی بھی درخواست کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج کے زلزلے کےبعد انتیس آفٹر شاکس محسوس کئے گئے اور تین افراد کی لاشین ملبے سے نکال لی گئي ہیں۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو کوئي نقصان ہیں پہنچا ہے اور یہ ایٹمی بجلی گھر معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔ واضح رہے بوشہری ایٹمی بجلی گھر سے زلزلے کے ایپی سنٹر کا فاصلہ تقریبا ایک سو کلومیٹر ہے۔ شہر دشتی کے ایک اعلی عھدیدار ابراہیم درویشی نے فارس نیوز کوبتایا کہ زلزلے کی بنا پر شہر میں غیر معمولی حالات ہیں اور پانی اور بجلی منقطع ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر شنبہ کے عوام کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ادھر صوبہ بوشہر کے گورنر نے کہا ہےکہ چار صوبوں سے بوشہر کے زلزلہ زدہ علاقے کے لئے امداد روانہ کردی گئي ہے۔
جنوبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ایران سمیت عرب امارات، عمان، قطر اور سعودی عرب میں بھی محسوس کئے گئے تاہم ایران کے علاوہ کسی اور ملک سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲